Categories: عالمی

شیخ حسینہ کا اعتراف،روہنگیا پناہ گزین بنگلہ دیش کے لیے بھاری’بوجھ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ملک میں روہنگیا پناہ گزینوں کی بڑی تعداد کی موجودگی بنگلہ دیش کے لیے درد سر ہے۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اعتراف کیا ہے کہ روہنگیا مہاجرین ان کے ملک پر ایک بہت بڑا ’بوجھ‘ بن گئے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بنگلہ دیش کے معروف اخبار’ڈھاکہ ٹربیون‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، اتوار کے روز نیدرلینڈ کی نومنتخب سفیر اینی گیرارڈ وان لیوین نے وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش کی ترقی میں ہالینڈ کی شراکت کی تعریف کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیراعظم کے پریس سیکرٹری احسان الکریم نے صحافیوں کو گفتگو کی تفصیلات بتائیں۔ بات چیت کے دوران بنگلہ دیش کے وزیر اعظم نے کہا کہ 2017 میں بڑی تعداد میں بنگلہ دیش آنے والے روہنگیا مہاجرین ملک کے لیے بھاری بوجھ بن گئے ہیں۔ کاکس بازار میں ماحولیاتی اور جنگل کے وسائل ضائع ہو رہے ہیں۔ 2017 کے بعد سے ان مہاجرین کو میانمار واپس بھیجنے کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ 2017 میں بنگلہ دیش نے روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد کو پناہ دی جو میانمار کی فوج کی نسل کشی سے بھاگ کر آئے تھے۔ انہیں بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں پناہ گزین کیمپوں میں رکھا گیا تھا۔ روہنگیا بحران کے دوران بنگلہ دیشی حکومت نے امید ظاہر کی کہ میانمار کی صورت حال جلد بدل جائے گی اور ان روہنگیا مہاجرین کو میانمار واپس بھیجا جاسکتا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago