بھارت اور سنگاپور زندگی بھر سیکھنے کے مواقع پیدا کرنے، مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت بنانے. سنگاپور کے نائب وزیر اور علم اور ہنر کی ترقی کو. اسٹریٹجک شراکت داری کا کلیدی ستون بنانے پر رضامند ہو گئے ہیں
تعلیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان موجودہ تعلقات کو مضبوط بنانے. اور تعلیم اور ہنر کی ترقی میں دو طرفہ تعلقات کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے امکانات تلاش کرنے کے لیے سنگاپور کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ جناب پردھان نے سنگاپور کی حکومت کے مختلف اہم وزراء سے ملاقات کی اور آج اسپیکٹرا سیکنڈری اسکول کا دورہ کیا۔
جناب پردھان نے سنگا پور کے ڈی پی ایم اور وزیر خزانہ جناب لارنس وونگ کے ساتھ بھارت. اور سنگاپور کے درمیان موجودہ تعاون کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہنر مندی کی ترقی میں مصروفیات کو گہرا کرنے پر ایک تعمیری میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا، جس کا مقصد زندگی بھر سیکھنے کے مواقع پیدا کرنا. مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت کی تعمیر اور علم و ہنر کی ترقی کو اسٹریٹجک شراکت داری کا ایک اہم ستون بنانا ہے۔
میٹنگ کے دوران، جناب پردھان نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں،. بھارتی حکومت نے. 2020 ء میں قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی ) کا آغاز کیا تھا۔ این ای پی ، 2020 خاص طور پر مڈل اسکولوں میں پیشہ ورانہ تعلیم کے ابتدائی مواقع فراہم کرنے . اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ مارکیٹ کی مطابقت سے تربیت کے ساتھ ساتھ ہمارے اداروں کی صلاحیت سازی تکنیکی. اور پیشہ ورانہ تعلیم فراہم کرسکے ، پر توجہ مرکوز کر رہا ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت مہارت کی اہلیت کے فریم ورک کو اعلیٰ تعلیمی قابلیت کے. فریم ورک کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے بھی کام کر رہی ہے. اور اسکلنگ ، ری اسکلنگ اور اپ اسکلنگ کے مواقع فراہم کرنے کے لیے قلیل مدتی. اور طویل مدتی تربیتی پروگرام تیار کرنے میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ وزیر موصوف نے بھارتی ضرورتوں کو پورا کرنے سنگاپور. کے بہترین طریقہ ٔ کار سے سیکھنے ، اشتراک کرنے اور اسے اپنانے پر زور دیا ۔
جناب دھرمیندر پردھان نے سنگاپور کے وزیر تجارت و صنعت جناب گان کم یونگ کے ساتھ بصیرت انگیز بات چیت کی۔ وزراء نے ہنر مندی اور زندگی بھر سیکھنے کے لیے ایک ہموار فن تعمیر کے لیے تمام میکانزم کے ذریعے ہمارے ہنر مندی کی ترقی اور پیشہ ورانہ تربیت کے روابط کو مضبوط بنانے. پر مفید بات چیت کی۔ بھوبنیشور میں جی 20 فیوچر آف ورک ورکشاپ کے نتائج پر روشنی ڈالتے ہوئے. انہوں نے ان طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ، جن میں بھارت مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے. اور بھارتی مہارت کے ماحولیاتی نظام کو تبدیل کرنے کے لئے سنگاپور کی مہارت اور علم سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
دونوں وزراء نے ہنر مندی میں باہمی ترجیحات کو آگے بڑھانے، زندگی بھر سیکھنے کے نئے مواقع پیدا کرنے . اور اپنے ممالک کے ساتھ ساتھ دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں . کے فائدے کے لیے مل کر تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔
بعد میں دن میں ، جناب پردھان نے اسپیکٹرا سیکنڈری اسکول کا دورہ کیا۔ انہوں نے طلباء . اور اساتذہ کے ساتھ بات چیت کی تاکہ تدریسی ماحول، تدریس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔ وزیر موصوف کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اسکول مہارت پر مبنی تعلیم کو ترجیح دیتا ہے. اور ہر سیکھنے والے کے لیے موزوں رفتار سے سیکھنے کی حوصلہ افزائی پر بھی توجہ دیتا ہے. تاکہ وہ مستقبل کے کام کی جگہوں کے لیے تیار ہوں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…