Categories: عالمی

سندھ حکومت آئینی طور پر بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کی ذمہ دار ہے: سپریم کورٹ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کراچی ۔2 فروری</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ یہ سندھ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات کی منتقلی کو یقینی بنا کر بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنائے۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کی جانب سے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے خلاف 2013 میں دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی( کی حکومت سے کہا کہ وہ مالی، انتظامی اور سیاسی اختیارات سندھ حکومت کو منتقل کرے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق  عدالت عظمیٰ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت مقامی حکومت کے دائرہ کار میں آنے پر کوئی منصوبہ شروع نہیں کرسکتی۔اس نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن 74 اور 75 کو بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت آئین کے آرٹیکل 140 کے مطابق قانون بنانے کے لیے اقدامات کرے۔اپنے فیصلے میں، چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ شہر کا ماسٹر پلان بنانا اور اس پر عمل درآمد "بلدیاتی اداروں کا اختیار" تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
عدالت عظمیٰ نے سندھ حکومت سے مزید کہا کہ وہ ان قوانین میں ترمیم کرے جس میں صوبائی اور مقامی حکومت کے اختیارات میں تضاد ہو۔ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے متعلق قوانین میں ترمیم کے ساتھ حیدرآباد اور ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے متعلق قوانین میں ترمیم کرے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago