Categories: عالمی

سری لنکا: مظاہرین صدر اور وزیراعظم کی رہائش گاہوں سے سینکڑوں فن پارے چرا لے گئے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سری لنکا میں صدر اور وزیر اعظم کی رہائش گاہوں پرقبضہ کرنے  والے مظاہرین سینکڑوں فن پاروں کو اپنے ساتھ اٹھا لے گئے۔ یہ حقیقت ان رہائش گاہوں کو مظاہرین کے قبضے سے آزاد کرانے کے بعد سامنے آئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
معاشی اور سیاسی بحران سے پریشان سری لنکا میں گذشتہ دنوں مشتعل افراد نے راشٹرپتی بھون اور وزیر اعظم کی رہائش گاہ سمیت کئی سرکاری دفاتر پر قبضہ کر لیاتھا۔ حال ہی میں رانیل وکرم سنگھے کے صدر بننے کے بعد راشٹرپتی بھون اور وزیر اعظم کی رہائش گاہ سمیت سرکاری دفاتر کو مظاہرین کے قبضے سے آزاد کرایا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہفتے کے روز، کولمبو پولیس نے بتایا کہ حکومت مخالف مظاہرین کے ذریعہ ان احاطوں پر قبضہ کرنے کے بعد سری لنکا کے راشٹرپتی بھون اور ٹیمپل ٹریز واقع  وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ سے پرانی اور قدیمی اہمیت کی حامل اشیا سمیت سینکڑوں قیمتی فن پارے غائب ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دریں اثنا، نو منتخب صدر رانیل وکرما سنگھے نے کہا کہ وہ مظاہرین کے پرامن احتجاج کرنے کے حقوق کا احترام کرتے ہیں، لیکن وہ انہیں کسی دوسری سرکاری عمارت جیسے راشٹرپتی بھون یا وزیر اعظم کی نجی رہائش گاہ پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے سری لنکا کی مسلح افواج اور پولیس کو عوامی سہولیات پر دھاوا بولنے اور پارلیمنٹ میں خلل ڈالنے سے روکنے کے لیے ضروری کارروائی کرنے کا اختیار دیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago