Categories: عالمی

سری لنکا معاشی بحران: سری لنکن مسلمان اس سال حج نہیں کرسکیں گے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کولمبو،02جون (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سری لنکا میں معاشی بحران کے باعث رواں سال وہاں کے مسلمان حج کی سعادت حاصل کرنے سے محروم رہیں گے۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کو آزادی کے بعد سے پہلی شدید معاشی بحران کا سامنا ہے جس کے باعث حکومتی منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال ملک کے مسلمان حج کی سعادت حاصل کرنے سے محروم رہیں گے۔رپورٹ کے مطابق نیشنل حج کمیٹی نے ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن اور مسلم مذہبی اور ثقافتی امور کے محکمے سمیت کئی دیگر جماعتوں کی بات چیت کی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ سری لنکا کے موجودہ معاشی حالات ٹھیک نہیں اس لیے کوئی بھی مسلمان حج نہیں کرسکے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
حج ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سعید ایم رسمی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس سال کے حج کو ترک کرنے کا فیصلہ مسلم کمیونٹی کے ارکان کی طرف سے ملک کی خاطر کیا گیا ہے تاکہ مشکل وقت میں قوم سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت ڈالر کے سنگین بحران کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کے لیے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی کرنسی کی ضرورت ہے۔ ہماری کوشش ہے مسلمان اس کٹھن وقت میں حکومت کا ساتھ دیں۔قبل ازیں سعودی عرب نے 2022 کے لیے سری لنکا سے ایک ہزار 585 عازمین کو حج کوٹے کی منظوری دی تھی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago