Categories: عالمی

سری لنکا کے صدر نے بدامنی کے بعد عوامی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا

سری لنکا میں ایمرجنسی کا نفاذ

سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے جمعہ کے روز ایک غیر معمولی گزٹ جاری کیا جس میں جزیرے کے ملک میں عوامی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ڈیلی مرر نے رپورٹ کیا کہ یہ گزٹ ملک کی موجودہ صورتحال اور عوامی سلامتی، امن عامہ کے تحفظ اور کمیونٹی کی زندگی کے لیے ضروری سامان اور خدمات کی بحالی کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا گیا ہے۔

اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ سری لنکا کے صدر نے پبلک سیکورٹی آرڈیننس (باب 40) کے سیکشن 2 کے ذریعے حاصل اختیارات کے تحت گزٹ جاری کیا ہے، جیسا کہ ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے۔مزید یہ کہ سری لنکا نے مغربی صوبے میں چھ گھنٹے کے لیے پولیس کرفیو بھی نافذ کر دیا ہے۔ جمعرات کو سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسے کی رہائش گاہ کے باہر متعدد مظاہرین جمع ہوئے کیونکہ جزیرے کی قوم کو ایک غیر معمولی معاشی بحران کا سامنا ہے۔

یہ احتجاج جزیرہ نما ملک میں موجودہ مسائل کو حل کرنے میں حکومت کی ناکامی پر کیا گیا۔ میریہانہ میں صدر راجہ پاکسے کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرین کی پولیس سے جھڑپ ہوئی۔ احتجاج کے بعد صحافیوں سمیت کم از کم دس افراد زخمی ہو گئے۔ سری لنکا کی معیشت سیاحت کے شعبے کے کریش ہونے کی وجہ سےکووڈ۔ 19 وبائی بیماری کے بعد سے  زوال کا شکار ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago