Categories: عالمی

پاکستان کے افواج کے خلاف نازیبا الفاظ بند کریں: اکرام الدین

پاک فوج اور سربراہ افواج پاکستان کو نشانہ بنانا یہودی لابی کا ایجنڈا ہے: چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ سیاست دانوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی سالمیت کیلئے اہم کردار ادا کرنا ہوگا یہ وقت افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا ہے نہ کہ پاک فوج پر تنقید اور سیاست میں گھسیٹ کر ذاتی مفادات اور غیروں کے ایجنڈے کو تقویت دینے کا ہے وطن عزیز پاکستان میں موجودہ صورتحال انتہائی سنگین اور سیاسی غیر یقینی ہے۔

افواج پاکستان اور افواج پاکستان کے سربراہ کو نشانہ تنقید بنانا یہ یہودی لابی کا ایجنڈا ہے اسلام اور پاکستان دشمن طاقتیں عرصہ دراز سے کوشاں ہے کہ پاکستانی عوام میں پاک فوج کیخلاف جذبات ابھارے جائیں اور فوج کو بھی اندرونی سطح پر تقسیم کیا جائے انشاءاللہ اسلام دشمن طاقتوں اور انکے مہروں کی یہ ابلیسی خواہش کبھی بھی پوری نہ ہوگی۔

بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے ایک بیان میں کہا کہ افواج پاکستان وطن عزیز پاکستان کی شان اور پہچان ہے اس شان اور پہچان کو بدنام نہ کریں افواج پاکستان نے وطن عزیز کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور دے رہی ہے جو قابل فخر ہے ہمیں اپنے فوج پر تنقید کرنے کے بجائے فخر کرنا چاہیے کیونکہ جب تک فوج یے تو ہم ہے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ہماری افواج پاکستان کو سلامت رکھے اور اللہ تبارک پاکستان اور پاکستانی عوام کو دشمن قوتوں سے نجات نصیب کرے۔آمین

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago