عالمی

ہندوستان اور ہالینڈ کے درمیان مضبوط سماجی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات: لوک سبھا اسپیکر

 لوک سبھا کے اسپیکر 65 ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس کے لیے کینیڈا کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے پر ہالینڈ پہنچے

نئی دہلی/ ہیگ، 22 اگست (انڈیا نیرٹیو)

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، ہیلی فیکس، کینیڈا میں ہونے والی 65ویں دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس میں ہندوستانی پارلیمانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، دورے کے پہلے مرحلے میں ہالینڈ پہنچے۔

اس موقع پر برلا نے ہالینڈ کی سینیٹ کے صدر محترم پروفیسر (ڈاکٹر) جان انتھونی برو جن سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی تعاون کو بڑھانے اور ہندوستان اور ہالینڈ کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو وسعت دینے اور باہمی دلچسپی کے کئی دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

برلا نے سرینام-ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان سے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور ہالینڈ کے درمیان مضبوط سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔

ہالینڈ میں ہندوستانی تارکین وطن کے تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے، برلا نے کہا کہ نیدرلینڈ میں ہندوستانی برادری اپنی لگن، کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعہ معیشت اور معاشرے کو مضبوط بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمندر پار ہندوستانی برادری نے تاریخی طور پر دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کام کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا یہ دورہ ہندوستان اور ہالینڈ کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں بہت اہم ثابت ہوگا۔

اس کے بعد، انڈیا ہاؤس میں ہندوستانی سفارت خانے کی طرف سے دئیے گئے ایک عشائیے میں، برلا نے دنیا میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے احترام پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے ہندوستان میں سماجی و اقتصادی ترقی اور اسٹارٹ اپس اور اختراعات کی مطابقت کا ذکر کیا۔ انہوں نے تارکین وطن پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کی ترقی کی کہانی سے فائدہ اٹھائیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago