اسلام آباد، 28 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)
پاکستان میں فوج پر حملے کم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔ اب افغانستان کی سرحد سے متصل صوبے خیبر پختونخوا میں پاکستانی فوج کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا ہے۔ اس حملے میں 21 پاکستانی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں میر علی بائی پاس روڈ پر ایک خودکش بمبار نے گھات لگا کر فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
کافی دیر انتظار کے بعد جیسے ہی پاکستانی فوج کا قافلہ وہاں سے نکلا تو خودکش حملہ آور نے خود کو قافلے کے درمیان میں اڑادیا۔ حملہ ہوتے ہی ایک زوردار دھماکا ہوا اور چیخ و پکار سنائی دی۔
بتایا گیا ہے کہ حملے میں 21 فوجی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر فوجی ابتدائی طبی امدادی مرکز میں داخل کرایا گیا۔ زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔
دراصل تحریک طالبان پاکستان اور پاک فوج کے درمیان تنازعہ مسلسل جاری ہے۔ حال ہی میں تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے جنگ بندی پر رضامندی کے باوجود پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔
اوپر سے یہ بھی نظر آرہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں دہشت گردوں کی جانب سے مسلح افواج پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ 9 اگست کو شمالی وزیرستان میں ایک خودکش حملے میں کم از کم چار پاکستانی فوجی ہلاک اور سات زخمی ہو گئے تھے۔
اس سے قبل 4 جولائی کو اسی علاقے میں ایک خودکش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا تھا جس میں کم از کم 10 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…