Categories: عالمی

طالبان پر شہریوں کو بندوق کی نوک پران کے گھروں سے بے دخل کرنے کا الزام

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کئی دہائیوں سے افغانستان میں جاری جنگ کے ہر دور کے بعد نجی املاک پرحکومتی طبقیکا قبضہ اپنے پیروکاروں کونوازنے کے لیے دولت کے حصول کا ا ایک اہم ذریعہ بن جاتا ہے یہی طرز عمل طالبان نے گذشتہ اگست میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد اپنایا ہے۔ طالبان جنگجوؤں پر الزام ہے کہ وہ بندوق کی نوک پر لوگوں کو ان کے گھروں سے نکال رہے ہیں۔ تحریک طالبان کی جانب سے ان جائیدادوں کی من مانی دوبارہ تقسیم نے ہزاروں بے گھر افراد کو کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پرمجبور کیا ہے۔ ایک ایسے ملک میں جہاں لامتناہی تنازعات جاری ہیں۔وہاں زمین کی ملکیت کا نظام اتنا غیر مربوط ہے کہ بہت کم لوگوں کے پاس اپنی زمین کی دستاویزات ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سینکڑوں افغان خاندانوں کو نئے قوانین کے تحت اپنی زمینیں چھوڑنے پر مجبورکیا گیا ہے۔ یہ گھر اوراملاک ان لوگوں میں بانٹی جا رہی ہیں جو سابق حکومتی نظام کے خلاف مسلح جدود جہد کرتے رہے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ طالبان نے اقتدار پر قبضے کے مختصر عرصے کے بعد تقریباً ایک ہزار خاندانوں کو قندھار کے رہائشی محلوں کو خالی کرنے پر مجبور کیا جو انہیں پچھلی حکومت نے فراہم کیے تھے۔ایک 40 سالہ افغان شہری غلام فاروق نے انکشاف کیا کہ کس طرح اسے طالبان نے بندوق کی نوک پر اس کے گھر سے گزشتہ ماہ نکال دیا تھا۔فاروق کی طرح ہزاروں افغانوں کو بھی ایسی ہی قسمت کا سامنا ہے۔ طالبان رہ نماؤں اور جنگجوؤں کو قبضے میں لیے گئے گھر دیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان اپنے جنگجوؤں کو تباہ حال معیشت اور نقدی کی کمی کی تلافی کے لیے ضبطی قوانین کا استعمال کر رہے ہیں اور انھیں دیہی علاقوں میں کھیتی باڑی اور شہری محلوں میں گھر دے رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
صوبہ تخار جو طالبان کا ایک تاریخی گڑھ ہے میں جنگجوؤں نے لوگوں کو ان سرزمینوں سے بے دخل کر دیا جہاں وہ 40 سال سے زیادہ عرصے سے مقیم تھے۔طالبان نے یہ کہہ کر بے دخلی کا جواز پیش کیا کہ پچھلی حکومتوں کی جانب سے آبادی میں زمین غیر منصفانہ طور پر تقسیم کی گئی تھی۔وسطی افغانستان میں جہاں اقلیتیں خاص طور پر شیعہ ہزارہ اقلیت رہتی ہے، طالبان کی نئی حکومت کی خاموشی کے باعث مقامی رہنماؤں نے سینکڑوں خاندانوں کو بے دخل کر دیا ہے۔ہیومن رائٹس واچ کی ایک رپورٹ کے مطابق، بے دخلی اور نقل مکانی نے ہزارہ اقلیت کے 2,800 سے زائد افراد کو متاثر کیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایشیا کے لیے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر پیٹریشیا گسمین نے کہا کہ جس کے پاس بندوق ہے اسے زمین مل جاتی ہے۔ یہ افغانستان میں ایک پرانی، جاری کہانی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ طالبان کے مقامی رہ نما زمینوں اور جائیدادوں پر قبضہ کر کے اپنے جنگجوؤں اور جنگ میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو دے دیتے ہیں۔طالبان ملک پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے سے پہلے ہی جنگ کے دوران اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں زمینیں ضبط کر رہے تھے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago