Categories: عالمی

طالبان سربراہ ملا ہبت اللہ اخوند زادہ کی پہلی مرتبہ عوامی تقریب میں شرکت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
افغانستان میں طالبان تحریک کے ذمے داران کے مطابق تحریک کے سپریم کمانڈر ملا ہبت اللہ اخوند زادہ نے ہفتے کی شام قندھار میں ایک تقریب میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ 2016ء میں اپنے تقرر کے بعد سے وہ کسی بھی موقع پر سرکاری طور سے منظر عام پر نہیں آئے تھے۔طالبان حکومت نے اتوار کے روز ایک پیغام میں بتایا کہ ہبت اللہ اخوند زادہ قندھار کے معروف دینی مدرسے دارالعلوم الحکیمیہ میں لوگوں کے ایک بڑے مجمع میں ظاہر ہوئے۔ انہوں نے دس منٹ تک طلبہ اور سپاہیوں سے گفتگو کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
افغان ذمے داران نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس حوالے سے ایک آڈیو ریکارڈنگ بھی پوسٹ کی ہے۔ ریکارڈنگ میں ملا اخوند زادہ کی آواز غیر واضح طور پر سنائی دے رہی ہے جس میں وہ دعائیں مانگ رہے ہیں۔طالبان سپریم کمانڈر دو گاڑیوں کے ساتھ سخت پہرے میں مذکورہ مدرسے پہنچے تھے۔ اس موقع پر ان کی تصاویر لینے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔اس سے قبل طالبان ترجمان بلال کریمی یہ بتا چکے تھے کہ ہب اللہ اخوند زادہ افغانستان بالخصوص قندھار شہر میں موجود ہیں اور وہ جلد ہی علانیہ طور پر سامنے آئیں گے۔ اخوند زادہ کی یومیہ ذمے داریوں کے بارے میں زیادہ جان کاری نہیں ہے۔ اس لیے کہ ان کی علانیہ موجودگی بڑی حد تک عیدوں کے تہوار پر سالانہ پیغامات جاری کرنے تک محدود ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago