Categories: عالمی

طالبان کا حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

طالبان کا حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

افغانستان پر کنٹرول کے بعد جہاں طالبان کی جانب سے حکومت سازی کا عمل جاری ہے وہیں مختلف افغان رہنماوں کے ناموں سے منسوب مقامات کے ناموں کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے دارالحکومت کابل میں واقع حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا ہے اور ہوائی اڈے سے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے بورڈز بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق طالبان نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام تبدیل کر کے ’کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ‘ رکھ دیا ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر بھی زیر گردش ہیں تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان کی ایک مشہور فیلڈ سے طالبان مخالف مرحوم افغان جنگجو احمد شاہ مسعود کی تصاویر بھی ہٹا دی ہیں۔

خیال رہے کہ طالبان کے افغانستان پر مکمل کنٹرول کے بعد کابل ائیرپورٹ پر افرا تفری کا عالم تھا اور 30 اگست کو امریکی فوج کے انخلا سے قبل ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکیوں اور افغان شہریوں نے افغانستان کو چھوڑا۔ امریکی انخلا کے بعد کابل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل ہو گیا تھا، تاہم قطر اور ترکی کی جانب سے تکنیکی ٹیمیں بھیج کر کابل ائیرپورٹ کا نظام دوبارہ فعال بنایا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago