Categories: عالمی

تحریک طالبان پاکستان کا مسئلہ افغانستان کا نہیں، پاکستان خود حل کرے: طالبان

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کابل: طالبان نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا مسئلہ افغانستان کا نہیں بلکہ پاکستان کی حکومت کو حل کرنا چاہیے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ہفتہ کی شب جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا طالبان ٹی ٹی پی سے بات کریں گے کہ وہ پاکستان کے ساتھ تنازع میں نہ پڑے، ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ "ملک کی مستقبل کی حکومت اس پر غور کرے گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
حالانکہ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا اصولی موقف یہ ہے کہ ہم کسی اور کے ملک میں امن کو تباہ کرنے کے لئے کسی کو اپنی سرزمین کا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔‘‘ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر ٹی ٹی پی افغان طالبان کو اپنا رہنما سمجھتی ہے تو اسے ان کی بات سننی پڑے گی چاہے وہ اسے پسند کریں یا نہ کریں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مجاہد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ٹی ٹی پی کا مسئلہ افغانستان کو نہیں بلکہ حکومت پاکستان کو حل کرنا چاہیے۔ یہ پاکستان اور اس کے علماء اور مذہبی شخصیات پر منحصر ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جب افغانستان میں حکومت سازی کے بارے میں پوچھا گیا تو ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں ابھی کوششیں جاری ہیں تاہم کچھ معمولی رکاوٹیں تاخیر کا باعث بن رہی ہیں۔ سب سے پہلے کابل میں اچانک داخل ہونا اور اس طرح حکومت پر قبضہ کرنا غیر متوقع تھا۔ ہم حکومت کے قیام کے حوالے سے ایک جامع بات چیت کرنا چاہتے ہیں تاکہ ایک مضبوط حکومت قائم ہوسکے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago