عالمی

تھائی لینڈ کی سب سے بڑی یونیورسٹی نے سعودی ولی عہد کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا

تھائی یونیورسٹی آف کاسیٹسارٹ نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ان کی عظیم کوششوں اور اقدامات کے اعتراف میں ارضیاتی علوم کے شعبے میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔ ہم اس یونیورسٹی کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

کاسیٹسارٹ تھائی لینڈ کی سب سے بڑی اور ممتاز یونیورسٹی ہے۔ یہ ملک کی پہلی زرعی یونیورسٹی ہے اور ایشیائی ملکوں کی تیسری قدیم ترین یونیورسٹی ہے۔ جو اس کی قدیمی اور اہمیت کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ یونیورسٹی 1917 میں قائم کی گئی تھی۔ ابتدائی طور پریہ ایک اسکول تھا جسے 1928میں زراعت کا کالج بنایا گیا۔ پھراسے 1943 میں یونیورسٹی میں تبدیل کر دیا گیا۔

جب سے اس جامعہ میں زرعی علوم سے متعلق موضوعات پڑھانے اور تحقیق کا کام شروع ہوا۔ تب سے یونیورسٹی نے اپنی تخصص کے شعبوں کو وسعت دی ہے۔

اب اس میں لائف سائنسزجنرل سائنسز، انجینئرنگ، سوشل سائنسز اور ہیومینٹیز کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کا مرکزی کیمپس دارالحکومت بنکاک کے شمال میں بانگکن میں واقع ہے۔

قدیم یونیورسٹی کی تحقیق اور تدریس کا اپنا فلسفہ ہے۔ یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق دانشورانہ علم کو جمع کرنے اور ترقی دینے کے کام کے لیے وقف اس یونیورسٹی کی ذمہ داری یہ بھی ہے کہ وہ تھائی ورثے کو زندہ رکھنے اوراسے ترقی دینے کے لیے بھی کام کررہی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago