Categories: عالمی

ایران پر پابندیوں کے نفاذ میں موجودہ امریکی انتظامیہ ٹرمپ کی راہ پر چل رہی ہے: ظریف

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تہران،31مارچ(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ ایران پر دباو ڈالنے کے لیے پابندیوں کے ورق کواستعمال کرتے ہوئے اپنے پیشرو ڈونلڈ ٹرمپ کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔ظریف نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ پر متعدد ٹویٹس میں لکھا کہ یہ افسوسناک اور ستم ظریفی کی بات ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ اب ایران سے اس جوہری معاہدے کا احترام کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے جس سے ٹرمپ انتظامیہ نے دستبرداری اختیار کی تھی۔انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ ٹرمپ کے نقش قدم پر چل رہی ہے اور ایران پر پابندیوں تہران پر دباو کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بری عادات آسانی سے نہیں بدلتیں۔ اب اس عادت کو ترک کرنے کا وقت آگیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پولیٹیکو کے مطابق بائیڈن ٹیم ایرانیوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ امریکی انتظامیہ کے عہدیداروں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس ہفتے کےایران کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کے لیے ایک نئی تجویز پیش کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ایک ذرائع نے ویب سائٹ کو بتایا کہ اس تجویز میں ایران سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ اپنی کچھ جوہری سرگرمیاں بند کردے جن میں اعلیٰ درجے کی سنٹری فیوجز پر کام کرنا اور یورینیم کو بیس فیصد تک افزودہ کرنا ہے۔ تاہم ایران امریکا کی ایسی کسی تجویز کو قبول کرے اس کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ اس سال کے شروع میں تہران نے ایسی ہی ایک امریکی تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔ ایران اس طرح کی تجاویز کو ناقابل قبول قرار دیتا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago