Categories: عالمی

جی- 20 ورچوئل سربراہ اجلاس کی صدارت کریں گے شاہ سلمان

ریاض،25اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب کے شاہی دربار نے بتایا ہے کہ ’جی 20‘ ممالک کا سربراہ اجلاس 30 اور 31 اکتوبر کواٹلی کے صدر مقام روم میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ ایک ورچوئل اجلاس ہوگا جس کی صدارت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کریں گے۔اٹلی کے وزیراعظم ماریو ڈراگی نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو ’جی 20‘ سمٹ کی صدارت کی باضابطہ دعوت دی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہی دیوان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب جمہوریہ اٹلی کی طرف سے G20اجلاس اور گروپ کی کاوشوں کو کامیاب بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ مملکت ’ٹرویکا‘ گروپ کی حیثیت سے جی ٹوئنٹی اجلاس کے مقاصد کے حصول اور سمٹ کی کامیابی کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔اٹلی میں ہونے والے ’G20‘ سربراہ اجلاس کی اہم ترجیحات میں تین اہم امور لوگ، زمین اور خوشحالی کو موضوع بنایا گیا ہے۔ ان کے ساتھ کئی ذیلی موضوعات جن میں عالمی معیشت، صحت، تعلیم، روزگار، زراعت، ترقی، توانائی اور آب و ہوا، ماحولیات، تجارت اور سرمایہ کاری، ڈیجیٹل معیشت، اینٹی کرپشن، ثقافت اور سیاحت جیسے امور پربھی بحث کی جائے گی۔

سعودی عرب نے نومبر 2020 میں دارالحکومت ریاض میں ویڈیو لنک کے ذریعے جی 20 لیڈرز سمٹ کے پندرہویں سیشن کی میزبانی کی تھی۔خیال رہے کہ ’جی 20‘ گروپ میں ٹرویکا گروپ میں اٹلی، سعودی عرب اور انڈونیشیا شامل ہیں۔ پچھلے اجلاس کی میزبانی سعودی عرب نے تھی۔ موجودہ سیشن اٹلی کی میزبانی میں ہورہا ہے جب کہ آئندہ سال 2022ء اجلاس انڈونیشیا کی میزبانی میں ہوگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago