Categories: عالمی

اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں وسیع آپریشن کی تیاری میں : العربیہ کا دعویٰ

اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں وسیع آپریشن کی تیاری میں : العربیہ کا دعویٰ

اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس (غزہ پر حکمراں) کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔ اس دوران شدید ترین متبادل بم باری کے نتیجے میں اب تک 35 فلسطینی شہید اور 5 اسرائیلی مارے جا چکے ہیں۔ العربیہ کے نمائندے کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں اپنا آپریشن وسیع کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی فضائیہ کا ایک چھاتہ بردار ڈویژن غزہ کے اطراف گامزن ہے۔

اسرائیلی فوج نے حماس تنظیم کی عسکری انٹیلی جنس سیکورٹی کے سربراہ کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔ فوج نے آج بدھ کی صبح بتایا کہ غزہ کی پٹی میں فضائی حملوں کے دوران میں حماس کے دو اہم کمانڈر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ادھر اسرائیلی پولیس کے مطابق غزہ سے ہونے والی راکٹ باری کے نتیجے میں مزید دو افراد ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب مصر غزہ کی پٹی میں زیادہ بڑے اسرائیلی وسکری آپریشن کو روکنے کے لیے وسیع پیمانے پر رابطوں میں مصروف ہے۔

العربیہ کے نمائندے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے بھرپور میزائل حملے میں غزہ کی پٹی میں پولیس اور حکومتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ غزہ میں وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کے پے در پے حملوں کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں پولیس کمان کے صدر دفتر کی تمام عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

ادھر اسرائیلی پولیس کے اعلان کے مطابق غزہ کی پٹی سے داغا جانے والا ایک راکٹ اسرائیل کے شہر لد میں ایک گاڑی کو لگا۔ اس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود ایک مرد اور ایک لڑکی مارے گئے۔ اس طرح پیر کی شام سے غزہ کی پٹی سے جاری راکٹ باری میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی مجموعی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق کشیدگی کے آغاز کے بعد سے اب تک غزہ کی پٹی سے 1000 سے زیادہ راکٹ داغے جا چکے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ تل ابیب نے فائر بندی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جانب سے پیش کی گئی تجویز مسترد کر دی ہے۔آج بدھ کو علی الصبح خطرے کے سائرن سنائی دیے گئے۔

علاوہ ازیں کئی زور دار دھماکے بھی سنے گئے۔ عبرانی زبان کے چینل 13 کے مطابق بئر السبع میں نیواتیم فضائی اڈے پر راکٹوں کی بارش کر دی گئی۔غزہ کی پٹی سے راکٹوں کی یہ برسات اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی جانب سے غزہ شہر کے وسط میں رہائشی عمارت الجوہرہ ٹاور کو تباہ کیے جانے کے بعد شروع ہوئی۔ عمارت میں 160 سے زیادہ فلسطینی گھرانے سکونت پذیر ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیل نے اس سے قبل منگل کے روز رہائشی عمارت ہنادی ٹاور بھی تباہ کر دی تھی۔ اس عمارت میں 80 سے زیادہ فلسطینی گھرانے رہتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago