Categories: عالمی

دنیا بھر میں کورونا وائرس مریضوں کے مرنے کی تعداد 30 لاکھ 2 ہزار سے متجاوز

دنیا بھر میں کورونا وائرس مریضوں کے مرنے کی تعداد 30 لاکھ 2 ہزار سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباءسے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباسے 10 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 13 لاکھ 34 ہزار 774 تک جا پہنچی ہے جبب کہ اس موذی وائرس سے اموات 30 لاکھ 24 ہزار 317 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 83 لاکھ 65 ہزار 804 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 7 ہزار 176 کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 11 کروڑ 99 لاکھ 44 ہزار 653 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 80 ہزار 756 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جب کہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 23 لاکھ 72 ہزار 119 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکہ میں 68 لاکھ 86 ہزار 31 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 824 کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 2 کروڑ 49 لاکھ 5 ہزار 332 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 77 ہزار 168 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 47 لاکھ 88 ہزار 109 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آگیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 71 ہزار 889 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 39 لاکھ 134 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباسے مجموعی اموات 1 لاکھ 593 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 52 لاکھ 60 ہزار 182 رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 5 ہزار 193 ہو گئیں جب کہ اس کے مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 93 ہزار 469 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 260 ہو گئی جب کہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 85 ہزار 938 ہو چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 35 ہزار 608 تک جا پہنچی ہیں جب کہ کورونا وائرس کے کیسز 42 لاکھ 12 ہزار 645 ہو چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 16 ہزار 676 ہو گئی جب کہ اس کے کل کیسز 38 لاکھ 57 ہزار 443 ہو گئے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وباسے اموات 76 ہزار 981 ہو گئیں جب کہ اب تک اس کے 34 لاکھ 7 ہزار 283 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 80 ہزار 526 زندگیاں نگِل چکا ہے، جب کہ اب تک اس موذی وباءکے 31 لاکھ 37 ہزار 907 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 810 رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 4 ہزار 54 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 95 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 499 ہو چکی ہے جب کہ کل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago