Categories: عالمی

رواں سال حج سیزن کے لیے سعودی وزارت صحت کے انتظامات مکمل

ریاض،13جولائی(انڈیا نیرٹیو)

سعودی وزارت صحت نے باور کرایا ہے کہ رواں سال 1442 ہجری کے لیے حجاج بیت اللہ کی صحت و سلامتی برقرار رکھنے کے واسطے کوششوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس مقصد کے لیے کئی احتیاطی اقدامات پر عمل درامد کیا جا رہا ہے۔ اللہ کے حکم سے ان اقدامات کے ذریعے کرونا کی وبا کے بیچ حج سیزن صحت کے پہلو سے محفوظ رہے گا۔سعودی وزارت صحت حجاج کرام کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اعلی ترین عالمی معیارات کے نفاذ کی خواہاں ہے۔ اس حوالے سے تمام عازمین حج سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تمام احتیاطی اقدامات کی مکمل پابندی کریں۔ ان میں جسمانی فاصلہ، ماسک پہننا اور ذاتی صفائی کا اہتمام شامل ہے۔ ساتھ کرونا ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کر لینے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق اس نے متعدد طبی تنصیبات اور مراکز تیار کیے ہیں جو مقامات مقدسہ میں اللہ کے مہمانوں کو علاج کی خدمات اور طبی دیکھ بھال و نگہداشت پیش کریں گے۔ ان میں 3 ہسپتال شامل ہیں جو عرفات کے مشرق میں، جبل رحمہ پر اور وادی مِنی میں ہیں۔ ان کے علاوہ 6 طبی مراکز ہیں جن میں دو عرفات میں، ایک عرفات کے پیدل راستے میں اور تین مراکز منی میں حجاج کرام کی رہائش کے مقامات پر ہوں گے۔وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ حجاج کرام کو طبی خدمات پیش کرنے کے لیے تربیت یافتہ طبی عملہ مقرر کیا گیا ہے۔ حج سیزن کے موقع پر ممکنہ طور پر شدید گرمی کے پیش نظر خصوصی انتظامات کی تیاری کی گئی ہے تا کہ لْو لگنے کی صورت میں حجاج کرام کو فوری طبی امداد پیش کی جا سکے۔

مسجد حرام: مطاف میں جسمانی فاصلے کے اسٹیکرز کی از سر نو ترتیب

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے اعلان کے مطابق مسجد حرام کے مطاف کے صحن، زمینی منزل اور پہلی منزل کے مطاف میں جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اسٹیکروں کو نئی ترتیب سے لگا دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں حجاج کی تعداد کے تناسب کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔مسجد حرام میں ہجوم کو منظم کرنے کے شعبے کے ڈائریکٹر انجینئر اسامہ بن منصور الحجیلی کے مطابق مطاف کے صحن میں 25 راہوں، زمینی منزل پر 4 راہوں اور پہلی منزل پر 5 راہوں پر مذکورہ اسٹیکرز لگائے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں طواف کے بعد دو رکعات نفل کے مقام پر، شاہ فہد توسیع کے مْصلّوں اور اور معذور افراد کے راستوں کی تخصیص کے لیے بھی اسٹیکرز چسپاں کر دیے گئے ہیں۔الحجیلی نے مزید کہا کہ انتظامیہ حجاج کی سلامتی کے لیے ان اقدامات کے ذریعے جسمانی دوری کو یقینی بنانے کی خواہاں ہے۔

مسجد نبویﷺ: ذو الحجہ کے پہلے عشرے میں روزے داروں کے لیے افطار کا انتظام

مسجد نبویﷺ کے امور کی نگراں ایجنسی کی جانب سے ذو الحجہ کے ابتدائی دس روز کے دوران میں مسجد میں آنے والوں کے لیے روزہ افطار کرنے اور کھانے پینے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کو شہر میں رضاکارانہ سرگرمیاں انجام دینے والے کئی اداروں کا تعاون حاصل ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کھانے کے 13 ہزار بکس پیش کیے جا رہے ہیں۔ یہ بکس دہی، پانی، کھجور، مدینے کی خصوصی روٹی اور خوشبو دار ٹشو پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ روزانہ آب زمزم کے 50 ہزار پیکٹ بھی تقسیم کیے جاتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago