Categories: عالمی

طالبان کا دعویٰ، افغانستان کی سر زمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ افغانستان کی سر زمین کسی دوسرے ملک کے لیے یا کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔کابل میں وزارتِ تجارت میں تقریب منعقد ہوئی جس میں تاجر برادری نے شرکت کی، افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ نہ تصادم چاہتے ہیں، نہ ہی اس میں پہل کریں گے، افغان عوام سے دوستی کے لیے کوئی ایک قدم بڑھائے تو ہم دو قدم بڑھاتے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
افغان وزیرِ خارجہ نے کہا کہ طالبان پر ابھی امتحان آئیں گے، مگر ہم ایسے حالات بنائیں گے کہ کوئی ملک چھوڑ کر نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بڑا انقلاب آیا ہے، ہم کسی کو وطن چھوڑنے کے لیے مجبور نہیں کریں گے، ہماری پالیسی عوام کو متحد کرنے کی ہے۔وزیرِ خارجہ افغانستان امیر خان متقی نے کہا کہ ملک کی اقتصادی ترقی کی ذمے داری تاجروں پر ہے، تاجروں کے لیے کوئی روک ٹوک ہے، نہ رشوت کا بازار ہے، آج وزراء  آپ کی پہنچ میں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہاں کوئی مجاہد دوسرے ملک سے آ کر نہیں لڑا، امن لانے کا سہرا مقامی لوگوں کو جاتا ہے، بیرونی ممالک کے ساتھ سیاسی تعلقات ماضی کے برعکس وسیع ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امیر خان متقی نے کہا کہ مخالفین جتنا چاہیں شور مچا لیں، 50 ممالک کا اتحاد ہمارے خلاف افغانستان میں داخل ہوا تھا، پنج شیر کے آخری معرکے کے بعد کہیں فائرنگ کی آواز بھی نہیں سنی گئی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مزار شریف میں 1 شخص اغواء ہوا تو 3 گھنٹوں میں ہم نے ملزمان کو پکڑ لیا، اس نظام میں مشکلات ہیں لیکن اس کا محور عوام کی فلاح ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago