Categories: عالمی

طالبان نے نئی حکومت کا کیا اعلان، ملا حسن اخند وزیر اعظم اور عبدالغنی برادر ہوں گے نائب

کابل: طالبان نے افغانستان میں اپنی نئی حکومت(Taliban New Government) کا اعلان کردیا ہے۔ تنظیم کے مطابق، نئی حکومت کے کاونسل کے سربراہ محمد اخند زادہ ہوں گے۔ اخند زادہ ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔ اس کے علاوہ عبدالغنی برادر ملک کے نائب وزیر اعظم ہوں گے۔ سراج الدین حقانی کو وزیر داخلہ بنایا گیا ہے۔ ملا یعقوب وزیر دفاع بنائے گئے ہیں۔ حکومت کے دیگر عہدیداران کا اعلان بھی طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کیا ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے واضح کیا ہے کہ یہ طالبان کی عبوری حکومت ہے، یعنی یہ حکومت صرف 6 ماہ کے لیے بنائی گئی ہے۔

دراصل طالبان نے 15 اگست کو کابل پر قبضہ کرلیا تھا۔ اس کے بعد سے حکومت سازی سے متعلق غوروخوض جاری تھا۔ تنظیم کے ترجمان سہیل شاہین نے  کہا تھا کہ ہم حکومت میں سبھی کا تعاون چاہتے ہیں، اسی لیے دیر ہو رہی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے مانا جا رہا تھا کہ اب طالبان کی جانب سے کبھی بھی نئی حکومت کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

ہبت اللہ اخند زادہ کی پسند ہیں محمد حسن اخند

’دی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق، ہبت اللہ اخند زادہ نے خود ملا محمد حسن اخند کو ’رئیس الجمہور‘، ’رئیس الوزارہ‘ یا افغانستان کے نئے سربراہ کے طور پر پیش کیا ہے۔ کئی طالبانی لیڈروں سے بات کرنے کے دوران سبھی نے ملا محمد حسن اخند کے نام پر رضامندی ظاہر کئے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

رہبری شوریٰ کے سربراہ ہیں محمد حسن اخند

ملا محمد حسن اخند موجودہ وقت میں طالبان کے اہم اور مضبوط فیصلے لینے والی باڈی رہبری شوریٰ یا قیادت کونسل کے سربراہ ہیں۔ ان کا تعلق قندھار سے ہے۔ ملا محمد حسن اخند طالبان تحریک کے بانیان میں سے ایک ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago