Categories: عالمی

امریکہ نے میانمار کی فوجی حکومت پر تجارت کرنے پر پابندی عائد کردی

امریکہ نے میانمار کی فوجی حکومت پر تجارت کرنے پر پابندی عائد کردی

واشنگٹن ، 06 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

امریکہ نے میانمار کی فوجی حکومت کےتعلق سے سخت موقف اختیارکیا ہے اور تجارت پر پابندی کے ساتھ میانمار اکنامک کارپوریشن اور میانمار اکنامک ہولڈنگ پبلک کمپنی پر تجارت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ امریکی محکمہ تجارت نے میانمار کی وزارت دفاع،وزارت داخلہ کو بھی اس پابندی میں شامل کیا ہے۔

امریکہ نے یہ فیصلہ جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پرفائرنگ میں 38 افراد کی ہلاکت کے بعد کیاہے۔امریکہ کی طرف سے عائد پابندیوں میں، بیورو آف انڈسٹری اینڈ سیکورٹی (بی آئی ایس) نے میانمارکی ملٹری اورسیکورٹی سروس کو فوجی بغاوت کا حصہ تسلیم کیاہے۔ اپنے حالیہ فیصلے میں، امریکہ نے میانمار کی برآمدات اور درآمدات پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ امریکہ نے ایک بار پھر فوجی بغاوت کوغلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کوجمہوریت کا احترام کرتے ہوئے میانمار کی منتخب سوچی حکومت کو بحال کرنا چاہیے۔

میانمار میں مظاہرے جاری ،فائرنگ میں ایک کی موت

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں کو کچلنے کی کوشش میں پولیس نے مظاہرین پر ایک بار پھر فائرنگ کردی جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ اس سے قبل بدھ کے روز پولیس نے متعدد مقامات پر مظاہرین پر فائرنگ کی تھی۔ اس میں 38 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ میانمارمیں یکم فروری کو فوجی بغاوت کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں یہ اب تک کا سب سے بڑاپرتشددواقعہ تھا۔ مظاہرین گولیوں کی پرواکئے بغیر جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔

جمعہ کے روز میانمارکے متعدد شہروں میں بھی بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔ ملک کے دوسرے بڑے شہر منڈالے میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور پر امن طریقے سے مارچ کیا۔ اس دوران لوگوں نے ’ہم دھمکی سے نہیں ڈرتے‘ جیسے نعرے لگائے۔ پولیس نے کچھ ہی دیر بعد ان پر فائرنگ کردی۔ اس میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔یہاں میانمار کے سب سے بڑے شہر ینگون میں سیکڑوں مظاہرین جمع ہوگئے۔ 100 کے قریب ڈاکٹر بھی ان کی مدد کے لئے پہنچے۔ پولیس نے ان لوگوں کومنتشر کے لیے ربڑ کی گولیاں چلائیں۔ جمعرات کو پولیس نے شہر میں مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago