برطانیہ کے شہر برمنگھم کے علاقے سولی ہل کی نہر میں گرنے والے 3 لڑکے ہلاک ہوگئے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق بچے بوبزمل پارک کی منجمد نہر پر کھیل رہے تھے کہ سرد پانی میں گر گئے۔ اس واقعے میں 3 بچے ہلاک جبکہ چوتھے کو اس برفیلی جھیل کے یخ پانی سے نکال کر اسپتال پہنچایا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 8 ،10 اور 11 برس ہیں۔ واضح ہو کہ برطانیہ میں برفباری کی حالیہ لہر کے بعد سردی شدید ہوگئی ہے۔رائیٹرز کی جانب سے شائع کی گئی ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا کہ برفباری کے باعث دارالحکومت لندن میں درخت اور معروف بگ بینگ کلاک ٹاور سفید رنگ سے ڈھکے ہوئے ہیں۔یہ تصویر دنیا بھر میں پھیل گئی اور اس پر شاعرانہ تبصرے بھی کئے جارہے تاہم معاملہ صرف خوبصورت منظر کا نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر ہے کیونکہ شدید برفباری کی وجہ سے لندن میں کئی ایئرپورٹس پر متعدد پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں اور فضائی ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی ہے۔
منجمد موسم نے ریلوے ٹریفک کو بھی متاثر کر دیا۔ کئی ٹرینیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ ملک کی اہم سڑکوں پر ٹریفک کا اڑدھام ہے اور لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق برف کی موٹائی 10 سینٹی میٹر سے زائد تک پہنچ گئی۔ سکاٹ لینڈ میں منفی 15 ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور فضا انجماد کے مقام پر پہنچ گئی۔ دیگر برطانوی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10 تک رہا
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…