Categories: عالمی

مسجد حرام میں دنیا کا سب سے بڑا ایئرکنڈیشن سسٹم نصب

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مکہ مکرمہ،04جولائی(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مسجد حرام میں عازمین حج اور نمازیوں کی آرام و راحت کی خاطر جدید ترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے’صدارت عامہ برائے حرمین شریفین‘ کی تکنیکی اور آپریشینل امورکی دیکھ بھال کرنے والی ایجنسی نے مسجد حرام میں دنیا کا سب سے بڑا کولنگ نظام نصب کیا ہے۔ اس ایئرکنڈیشن سسٹم کی گنجائش ایک لاکھ 59 ہزار ٹن ہے۔ایجنسی مسجد حرام میں کولنگ سسٹم کو ہرطرح کے جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے کوشاں ہے اور ان ایئرکنڈیشنروں سے مسجد حرام میں پھیلنے والی ہوا ہرطرح کے جراثیم سے 100 فی صد پاک ہوتی ہے۔کولنگ سسٹم 159 ہزار ریفریجریشن ٹن تک توانائی استعمال کرتا ہے اور اسے دنیا کے سب سے بڑے کولنگ سسٹمز میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس سسٹم کو دو اہم اسٹیشنوں کدی اور شامیہ کے ذریعے توانائی پمپ کی کی جاتی ہے۔ جو دنیا میں سب سے بڑے ہیں: شامیہ پلانٹ سے ایک لاکھ بیس ہزار ریفریجریشن ٹن کی توانائی دی جاتی ہے۔ یہ پلانٹ مسجد حرام سے 900 میٹر کے فاصلے پر ہے۔اجیاد اسٹیشن کی پیداواری صلاحیت 39 ہزار ریفریجریشن ٹن ہے اور یہ 500 میٹر دور ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دونوں اسٹیشنوں کے کولر پانی کو 4 سے 5 ڈگری سیلسیس کے درمیان ٹھنڈا کرتے ہیں اور اسے پائپوں کے ذریعے مسجد حرام اور پھر مکینیکل کمروں میں ایئر ہینڈلنگ یونٹس تک پہنچاتے ہیں۔ جس میں گرمی کے تبادلے کا عمل ہوتا ہے، اور پھر ٹھنڈی تازہ ہوا کو مسجد الحرام کے تمام حصوں میں دھکیل دیا جاتا ہے۔ایجنسی نے ایئر ہینڈلنگ یونٹس کی تزئین و آرائش اور ترقی کی ہے۔ تمام ہیٹ ایکسچینجرز کو نئے یونٹس میں تبدیل کیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام ایئر پیوریفائر فلٹرز کو وقتاً فوقتاً تبدیل کیا جاتا ہے۔گرینڈ مسجد کی سطح سے قدرتی ہوا نکالے جانے کے بعد ہوا کو ایئر ہینڈلنگ یونٹس کے ذریعے پاک کیا جاتا ہے اور یہ کئی مراحل میں موثر فلٹرز اور ہائی فلٹریشن ٹیکنالوجی کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago