عالمی

ٹوئٹر پر ایلن مسک اوریوکرین کے صدر کے درمیان نوک جھونک

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی کے درمیان پیر کے روز ٹوئٹر پر نوک جھونک ہوگئی۔

ایلون مسک نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کو ختم کرنے کے بارے میں ٹوئٹر صارفین کی رائے جاننے کے لیے ایک پول کروایا۔

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر پر کروائے گئے اس پول کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ سوشل میڈیا صارفین روس اور یوکرین کے معاملے پر دو حصّوں میں بٹے ہوئے ہیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی اور عوام کی جانب سیایلون مسک کے اس عمل کی فوری مذمت کی گئی۔

ایلون مسک کے پول کا جواب دینے کے لیے ولادیمیر زیلینسکی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ پول کروایا کہ’آپ اس ایلون مسک کو پسند کرتے ہیں جو یوکرین کی حمایت میں ہوں یا پھر اسے جو روس کی حمایت کرے؟‘۔

ولادیمیر زیلینسکی کی جانب سے کروائے گئے اس پول کے نتائج سے بات سامنے آئی کہ سوشل میڈیا صارفین ایلون مسک کو یوکرین کی حمایت میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب، ایلون مسک نے زیلینسکی کے اس پول پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’میں اب بھی یوکرین کی ہی حمایت کرتا ہوں، لیکن مجھے یہ بھی یقین ہے کہ اگر جنگ بڑے پیمانے پر بڑھی تو اس سے یوکرین اور ممکنہ طور پر دنیا کو بہت نقصان پہنچے گا‘۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago