عالمی

امریکا میں ایئر شو کے دوران دو فوجی طیارے آپس میں لڑے، 6 افراد ہلاک

امریکا کے شہر ڈیلاس میں ایک ایئر شو کے دوران ہفتے کے روز دو فوجی طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے بعد ان میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ طیاروں کے ٹکرانے کے بعد آسمان پر دھویں کے بادل چھا گئے۔ دونوں طیاروں میں 6 افراد سوار تھے۔ واقعے کے بعد ایمرجنسی اہلکار ڈیلاس ایئرپورٹ پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ویٹرنز ڈے کے موقع پر آسمانی کارنامے کا اہتمام کرنے والی کمپنی کاموریٹیو ایئر فورس کی ترجمان لیہ بلاک نے بتایا کہ B-17 فلائنگ فورٹریس بمبار اور P-63 کنگ کوبرا لڑاکا طیارے میں عملے کے پانچ ارکان شامل تھے۔ جہاز میں یہ واقعہ شہر کے مرکزی علاقے سے تقریباً 16 کلومیٹر دور ڈیلاس ایگزیکٹو ہوائی اڈے پر دوپہر ایک بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔ حادثے کے بعد ہنگامی امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

انتھونی مونٹویا نامی ایک عینی شاہد جس نے طیاروں کو ٹکراتے ہوئے دیکھا، نے بتایا کہ میں وہیں کھڑا تھا۔ میں پوری طرح چونک گیا اور کچھ سمجھ نہ سکا۔ آس پاس کے سبھی لوگ ہانپ رہے تھے۔ سب بلک بلک کر رو رہے تھے۔ سب صدمے میں تھے۔ ڈلاس کے میئر ایرک جانسن نے کہا کہ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ مقامی پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ مدد فراہم کر رہے ہیں۔

ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی متعدد ویڈیوز میں دو طیارے تیزی سے نیچے اترنے سے پہلے ہوا میں ٹکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں جہاز میں آگ لگ گئی اور آسمان پر دھویں کے بادل نظر آرہے ہیں۔ ابھی کے لیے، ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago