Categories: عالمی

متحدہ عرب امارات نے پاکستان ،ہندوستان میں سیز فائر کا خیرمقدم کیا

متحدہ عرب امارات نے پاکستان ،ہندوستان میں سیز فائر کا خیرمقدم کیا

متحدہ عرب امارات نے ہندوستان اور پاکستان کے مابین سیز فائر کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ یہ بیان متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے امور خارجہ نے جاری کیا ہے۔

بیان میں ، متحدہ عرب امارات کی وزارت نے کشمیر میں دونوں دوست ممالک کے مابین مستقل سیز فائر پر عمل کی اہمیت پر زور دیا۔وزارت کے ایک بیان ہندوستان اور پاکستان کے مابین متنازعہ سرحد کا اشارہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں اور اس ہدف تک پہنچنے کو سراہتے ہیں۔ یہ سلامتی ، خوش حالی اور استحکام کی طرف بھی ایک اہم قدم ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو ہندوستان اور پاکستان کی طرف سے جاری مشترکہ بیان کے ذریعےایل او سی پر سیز فائر کا اعلان کیا گیا تھا۔امریکہ اور اقوام متحدہ نے بھی اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے مابین معاہدہ طے پایا۔

متحدہ عرب امارات کےخبررساں ادارے’ وام ‘کے مطابق اماراتی دفتر خارجہ نے اتوار کو بیان میں کہا کہ ’متحدہ عرب امارات کےانڈیا اور پاکستان کے ساتھ گہرےاور تاریخی تعلقات ہیں۔امارات کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان فائر بندی کا سمجھوتہ کرنے پر خوشی ہوئی‘۔

بیان میں کہا گیا کہ ’امارات کو یقین ہے کہ یہ برصغیر ہی نہیں بلکہ پورے خطے میں امن و استحکام اور خوش حالی کے سلسلے میں اہم سنگ میل ہوگا‘۔

اماراتی دفتر خارجہ نے مزید کہا  کہ’ کشمیر کنٹرول لائن پر انڈیا اور پاکستان کے درمیان پائدار جنگ بندی کی پابندی بڑی اہمیت رکھتی ہے‘۔

’دونوں ملک امارات کے دوست ہیں اور امارات کو یقین ہے کہ مستقل جنگ بندی سے فریقین کو فائدہ ہوگا‘۔

امارات نے دونوں دوست ملکوں سے خواہش ظاہر کی کہ’ وہ پائدار امن کے قیام کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعے اعتماد کے رشتے قائم کریں اور امن واستحکام اور خوشحالی کے حوالے سے اپنے عوام کی امنگوں کو پورا کریں‘۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago