Categories: عالمی

برطانیہ میں عام انتخابات کا امکان ملتوی، حکومت نے حاصل کیا اعتماد کا ووٹ

وزیراعظم کے عہدے کی دوڑ میں ہندوستانی نڑاد رشی سنک ووٹنگ کے تیسرے مرحلے میں آگے

لندن،20 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

سبکدوش وزیر اعظم بورس جانسن کی حکومت نے ہاؤس آف کامنس میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ حکومت نے 349 میں سے 238 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ حکومت نے حزب اختلاف کی مرکزی جماعت لیبر پارٹی کے رویے کے پیش نظر پیر کی شب اعتماد کا ووٹ طلب کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی برطانیہ میں عام انتخابات کا امکان ملتوی ہو گیا ہے۔

اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کرنے پر حکومت کو عام انتخابات کرانا پڑ سکتا تھا۔ لیبر لیڈر کیئر اسٹارر نے ممبران پارلیمنٹ سے جانسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دینے کی گزارش کی تھی۔ اسکاٹش نیشنل پارٹی کے رہنما ایان بلیک فورڈ نے کہا تھا کہ یہ ناکام وزیراعظم اور قدامت پسند پارٹی کے خلاف فیصلہ کرنے کا موقع ہے۔ اس اپیل کے باوجود پارلیمنٹ نے موجودہ حکومت کے حق میں اعتماد کا اظہار کیا۔

برطانوی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر تحریک عدم اعتماد پر بحث نشر کی گئی۔ دریں اثنا، وزیر اعظم کے عہدے کی دوڑ میں، ہندوستانی نڑاد سابق برطانوی چانسلر رشی سنک ووٹنگ کے تیسرے دور میں سب سے آگے نکل گئے ہیں۔

کنزرویٹو پارٹی کی بیک بینچ 1922 کمیٹی کے مطابق، باقی چار افراد میں سابق چانسلر آف ایکسکیور رشی سنک (115 ووٹ)، بین الاقوامی تجارت کے وزیر پینی مورڈانٹ (82 ووٹ)، خارجہ سکریٹری لز ٹرس (71 ووٹ) اور سابق وزیر مساوات کیمی بڈینوچ (58 ووٹ) ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago