Categories: عالمی

روس کے حملے کے بعد یوکرین نے فوج میں بھرتی شروع کر دی، 50 روسی اور 40 یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت کی خبریں

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
روس کے یوکرین پر حملے کے بعد حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ یوکرین نے ملک کے نوجوانوں کو فوج میں شامل کرنے کے لئے بھرتی شروع کردی ہے۔ ایوکرین نے  دعویٰ کیا ہے کہ اسکی کاروائی میں 50 روسی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ روسی حملوں میں 40 یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
روسی حملے کے بعد یوکرین میں ہنگامہ برپا ہے۔ دارالحکومت کیو کی سڑکیں جام ہیں۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے، جو پہلے ہی مارشل لانافذ کر چکے ہیں،  حکام سے ملاقات میں کہا کہ یوکرین کسی بھی صورت میں روس کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں جھکیں گے، ہماری فوج روس کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس اہم ملاقات کے بعد یوکرین نے ملک کے نوجوانوں کے لئے فوج میں بھرتی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنیکوف نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی  شخص جو ہتھیارچلانے کے لئے تیار ہو یا سکی صلاحیت رکھتا ہو وہ علاقائی دفاعی فورس میں شامل ہو سکتا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دوسری طرف روس کا رویہ مزید جارحانہ ہوتا جا رہا ہے۔ روسی فوج نے یوکرین کے دو دیہاتوں پر قبضے کا اعلان بھی کیا ہے۔ دریں اثناامریکی صدر جو بائیڈن نے سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری دفاع، قومی سلامتی کے مشیر اور فوجی سربراہ سے ہنگامی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایک بار پھر کہا گیا کہ روس پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago