پورے جموں و کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ حصہ بتا یا
نیویارک،13اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)
اقوام متحدہ میں بار بار ذلیل ہونے کے باوجود پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہاہے۔ بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کوخوب کھری کھری سنائی ہے۔اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل مندوب روچیرا کمبوج نے پورے جموں و کشمیر کو ہندوستان کا اٹوٹ حصہ قرار دیتے ہوئے پاکستان کی سرزنش کی۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی بوکھلاہٹ ایک بار پھر کھل کر سامنے آئی ہے۔ دراصل وہ کشمیر کو ہر مسئلے کے بیچ میں لانے کی عادت باز نہیں آ رہا ہے۔جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ پر بحث ہو رہی تھی تو پاکستان کے سفارت کار منیر اکرم نے کشمیر کا موازنہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ سے کیا۔
بھارت نے اس موازنہ کو قبول نہیں کیا اورپاکستان کو اس کی اس حرکت کے لئے تنقید کا نشانہ بنایا۔
اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل مندوب روچیرا کمبوج نے پاکستان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ جیسے سنگین مسئلے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بحث ہو رہی ہے لیکن حیرت ہے کہ اس فورم کا ایک مندوب کے ذریعے غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے ملک (بھارت) کے خلاف فضول اور بے معنی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان پر دہشت گردی پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سے دہشت گردی بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ ہمارے شہری اپنی زندگی اور آزادی کے حق سے لطف اندوز ہو سکیں۔ اس کے باوجود پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کی مسلسل حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…