اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن 9 سے 12 فروری 2023 تک سری لنکا کا دورہ کریں گے، جہاں وہ حکومت ہند کی گرانٹ سے تعمیر ہونے والے جافنا کلچرل سنٹر کو سری لنکا کے عوام کے لئے وقف کریں گے۔ وزیراعظم نے مارچ 2015 میں اس سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔
سری لنکا میں اپنے قیام کے دوران ڈاکٹر مروگن ایسے کئی مقامات پر جائیں گے، جو سری لنکا میں حکومت ہند کی جانب سے عوام سے عوام کے رابطوں کے فروغ میں دی جانے والی ساجھیداری کی عکاس ہیں۔ وہ اپنے قیام کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے بھی ملیں گے۔
جافنا کلچرل سنٹر ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان ترقیاتی ساجھیداری کی ایک شاندار نظیر ہے۔ یہ پروجیکٹ شمالی صوبے کے عوام کے ثقافتی بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے مقصد سے شروع کیا گیا تھا۔جدید ترین سہولیات سے لیس اس سنٹر میں 2 فلور پر میوزیم قائم ہے، تھیئٹر کی طرز کا ایک وسیع و عریض آڈیٹوریم ہے، جہاں 600 سے زیادہ افراد کی گنجائش ہے، ایک11 منزلہ لرننگ ٹاور اور ایک پبلک اسکوائر ہے، جو ایمفی تھیٹر کے طور پر استعمال کیاجا سکتا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…