Categories: عالمی

امریکہ: معیشت کے لیے 1.9 ٹریلین ڈالر کا راحت پیکیج

امریکہ: معیشت کے لیے 1.9 ٹریلین ڈالر کا راحت پیکیج

واشنگٹن،05مارچ(انڈیا نیرٹیو)

عالمی وبا کورونا وائرس ( کووڈ- 19) سے شدید دو چار امریکہ میں معیشت کو پٹری پر لانے کے لیے ایوان نمائندگان نے 1.9 ٹریلین ڈالر کا راحت پیکیج دینے کی ایک قرارداد منظور کی ہے۔ اس قرار پر اب پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ غور کر رہا ہے۔سینیٹ میں اس قرار داد پر غور کرنے کے لیےووٹنگ ہوئی، جس میں 51-50 کے فرق سے اسے قبول کرلیا گیا۔

نائب صدر کملا ہیر س نے اپنا ووٹ قرارداد کے حق میں ڈال کر اسے آگے بڑھایا۔ آئندہ کچھ دنوں میں اس قرار داد کو منظوری ملنے کی پوری امید ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی اکثریت والے ایوان نمائندگان نے گزشتہ ہفتے ہی اس قرار داد کو 219-212 کے فرق سے منظوری دے دی تھی۔

چین صدی کا سب سے بڑا جیو پولیٹکل چیلنج ہے: امریکی وزیرخارجہ

امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ اینٹونی بلنکن نے چین کو صدی کا سب سے بڑا جیوپولیٹکل امتحان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ضرورت پڑنے پر ہر فورم میں چین کا مقابلہ کرے گا۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے بلنکن نے کہا کہ جو بائیڈن انتظامیہ موسمیاتی تبدیلی اور کورونا جیسے دنیا کو درپیش دیگر معاملات میں عسکری کارروائی اور تعاون کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم 21ویں صدی کے سب سے بڑے جیو پولیٹیکل امتحان کا انتظام کریں گے، جو چین کے ساتھ ہمارے تعلقات ہیں۔

امریکہ میں کووڈ۔ 19 سے 5.20 لاکھ سے زائد ہلاکتیں

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) سے شدید دوچار امریکہ میں اس وبا سے اب تک 5.20 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور اب تک 28.8 کروڑ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 520080 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 28820172 ہوگئی ہے۔

امریکہ کے نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیویارک میں کورونا وبا سے 48049 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیو جرسی میں اب تک 23491 افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

کیلیفورنیا میں کووڈ- 19 سے اب تک 53214 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں اس وبا سے 44755 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں،جب کہ فلوریڈا میں کووڈ 19 سے 31387 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایلی نوائے شہر میں 22902، مشی گن میں 16589، میسا چوسیٹس میں 16296، اور پنسلوانیا میں کورونا سے 24208 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا ٹیکہ کاری مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago