Categories: عالمی

امریکی چینل کا وہائٹ ہاؤس میں بائیڈن اور ہیرس کے بیچ تنازع کا انکشاف

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 واشنگٹن،16نومبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکی نیوز چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی خاتون نائب کمالا ہیرس کی ٹیموں کے بیچ سخت تنازع چل رہا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بائیڈن اور ان کی ٹیم کمالا ہیرس کی کارکردگی سے بری طرح مایوس ہوئے ہیں۔ یہاں تک کہ خاتون نائب صدر پر عدم وفاداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کمالا نے بائیڈن کی حمایت کے مقابلے میں خود کو صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کرنے کو بہتر جانا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دونوں جانب غصے کی آگ بھڑک رہی ہے اور ہر فریق دوسرے پر الزام تراشی کر رہا ہے۔ سی این این سے بات چیت کرنے والے تیس کے قریب امریکی حالیہ اور سابقہ ذمے داران کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کیا ندر صورت حال پیچیدہ ہے۔ خاتون نائب صدر کے حلقے کے بہت سے لوگ کمالا ہیرس کو کمزور کرنے کی کوشش پر چراغ پا ہیں۔کمالا ہیرس نے اپنی کئی مقرب شخصیات کو آگاہ کیا کہ وہ سیاسی طور پر مقید ہیں۔ ادھر بائیڈن کی ٹیم کو پورا یقین ہے کہ خاتون نائب صدر عدم وفاداری کے گورکھ دھندے میں ہیں۔کمالا ہیرس کو اس حد تک کمزور پوزیشن میں دیکھا جا رہا ہے کہ واشنگٹن کے اندر اور باہر سینئر ڈیموکریٹس نے خفیہ طور سے باتیں شروع کر دی ہیں۔ یہ لوگ ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں کہ وائٹ ہاؤس نے خاتون نائب صدر کو اس بات کا موقع کیوں دیا کہ وہ منظر عام سے انتہائی حد تک غائب ہو جائیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago