Categories: عالمی

شام میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کا اہم کمانڈر ہلاک

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکی مرکزی کمان کے ترجمان نے آج ہفتے کی صبح بتایا ہے کہ امریکی فوج نے شام میں ایک ڈرون طیارے کے فضائی حملے میں القاعدہ تنظیم کے اہم کمانڈر عبدالحمید مطر کو ہلاک کر دیا۔ یہ کارروائی جمعے کے روز شام کے شمالی علاقے سلوک میں کی گئی۔ یہ علاقہ ترکی کے زیر کنٹرول ہے۔امریکی میجر جان ریگسپی نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ "اس اہم کمانڈر کی موت سے القاعدہ تنظیم کی مزید عالمی حملوں کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل کی صلاحیت کو دھچکا پہنچے گا۔ یہ حملے امریکی شہریوں اور ہمارے شراکت داروں کے لیے سنگین خطرہ ہیں "۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ترجمان کے مطابق مذکورہ ڈرون حملے میں شہریوں کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ تنظیم کی جانب سے شام کو ایک محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ تنظیم اپنی از سر نو تشکیل اور بیرونی شاخوں کے ساتھ رابطہ کاری انجام دے سکے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکی فوج نے ستمبر کے اواخر میں اعلان کیا تھا کہ شام کے شمال مغرب میں ادلب کے علاقے میں ایک فضائی حملے میں القاعدہ تنظیم کا ایک اہم کمانڈر سلیم ابو احمد مارا گیا۔گذشتہ جمعرات کے روز امریکی سینیٹر اور کانگریس میں امریکی انٹیلی جنس کی کمیٹی کے سربراہ مارکو روبیو نے ایران پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ شام میں امریکی فوج پر براہ راست حملے کر رہا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago