عالمی

امریکی جنرل کا دعویٰ روس یوکرین سے جنگ نہیں جیت سکے گا

فوجی کارروائی کے ذریعے روس کو یوکرین سے نکلالنا بہت مشکل ہے

(واشنگٹن، 17 نومبر (انڈیا نیرٹیو

 یوکرین پر روسی حملے کو نو ماہ ہو چکے ہیں۔ ادھر ایک اعلیٰ امریکی جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ شروع ہونے والی اس جنگ کو نہیں جیت سکے گا۔

روس نے اس سال 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ تقریباً نو ماہ گزر جانے کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ اب امریکہ کے اعلیٰ فوجی افسر جنرل مارک ملی کے دعوے نے روس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

 یوکرین کے دفاعی رابطہ گروپ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے کہا کہ یوکرین ایک بہت بڑا ملک ہے۔

روس کے یوکرین کو فتح کرنے اور اس پر قبضہ کرنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں یا کم از کم کہیں تو تقریباً صفر ہیں۔

 تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین روس کو اپنے ملک سے مکمل طور پر نکالنے میں کامیاب ہو جائے گا، اس کے امکانات بھی کم ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت یوکرین کا بیس فیصد حصہ روس کے قبضے میں ہے۔

جنرل ملی نے کہا کہ فوجی کارروائی کے ذریعے روس کو یوکرین سے نکالنا بہت مشکل ہے۔ ایسا اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک روسی فوج کو مکمل طور پر تباہ نہیں کر دیا جاتا۔

 انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان تقریباً نو ماہ سے جاری جنگ کے باوجود یوکرین کی جانب سے مزید کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور روس ہر سطح پر ناکام ہوا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago