Categories: عالمی

امریکی وکلا نے فلسطینی اداروں کو دہشت گرد قرار دینے سےکردیا انکار

بار ایسوسی ایشن نے اقدامات کو فلسطینیوں کے فلاحی اور سماجی منصوبوں میں کھلی مداخلت قرار دیا

انٹرنیشنل ڈیسک، واشنگٹن

گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکن بار ایسوسی ایشن نے فلسطینی اداروں کو دہشت گرد قرار دینے سے انکار کر دیا۔ امریکی وکلا نے قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے 6فلسطینی امدادی اداروں کودہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ بار ایسوسی ایشن نے اقدامات کو فلسطینیوں کے فلاحی اور سماجی منصوبوں میں کھلی مداخلت قرار دیا۔

بار یونین کے صدر ریجینلڈ ایم ٹرنر نے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کو ایک خط بھیجا ہے جس میں فلسطینیوں کے حقوق تلف کیے جانے کی مذمت کی گئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں یہودی آبادکارکو قتل کرنے کے شبہے میں فلسطینی شہری کا گھر مسمار کر دیا ہے۔ اس دوران اسرائیلی فورسز پر پتھراؤ کیا گیا،جس کے جواب انہوں نے فائرنگ کی۔

ادھر اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاروں کے لیے 3ہزار 988 گھروں کی منظوری کی تیاری شروع کردی۔ آباد کاری کے منصوبوں کی منظوری جون کے آخر میں امریکی صدر جو بائیڈن کے اسرائیل کے متوقع دورے سے پہلے دی گئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago