Categories: عالمی

عید پرامریکی صدربائیڈن کا بڑا بیان، دنیا بھر کے مسلمان تشدد کا شکار

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دنیا بھر میں عید منائی جا رہی ہے۔ عید کے موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن نے مسلمانوں سے متعلق بڑا بیان دے کر دنیا کو چونکا دیا ہے۔ بائیڈن نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود مسلمان چیلنجوں اور بہت سے خطرات کا سامنا کرتے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس میں عید کی ایک خصوصی تقریب کے دوران بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے پہلی بار ایک مسلمان کو بین الاقوامی مذہبی آزادی کا سفیر مقرر کیا ہے۔ اس دوران بائیڈن نے کہا کہ اس دن ہم ان تمام لوگوں کو یاد کریں جو یہ دن نہیں منا سکتے۔ اس دوران ان کا اشارہ ایغور اور روہنگیا مسلمانوں کی طرف تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوناک بات ہے کہ مسلمانوں کو تشدد اور تنازعات کا سامنا کرنا پڑ رہا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
<img alt="" src="https://urdu.indianarrative.com/upload/news/joe_biden_6.webp" /></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکی صدر نے کہا کہ چھ سال میں پہلی بار یمن کے عوام کو امن سے عید منانے کی اجازت دی گئی ہے۔ لیکن یہاں اور دنیا بھر میں بہت زیادہ کام کرنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا، ”مسلمانوں کو ابھی بھی ہمارے معاشرے میں حقیقی چیلنجوں اور خطرات کا سامنا ہے، بشمول ٹارگٹیڈ تشدد اور اسلامو فوبیا بھی شامل ہے۔“ بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ دنیا کی پوری تاریخ میں امریکا واحد ملک ہے جو کسی مذہب، نسل، ذات، جغرافیہ کی بنیاد پر نہیں ہے بلکہ ایک نظریے کے طور پر ایک قوم کی شکل میں کھڑی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago