امریکہ میں تاریخ کے بدترین اور شدید برفانی طوفان کے سبب مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست اوہائیو میں4، کینٹکی میں3،میسزوری اور کنساس میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برفانی طوفان کے سبب تقریباً 13 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں اور مغربی اور شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں امریکا بھر میں 22 ہزار پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ساڑھے 5 ہزار پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔زیادہ تر پروازیں سیئیٹل، شکاگو، نیویارک، ڈین ور میں منسوخ کی گئیں جب کہ برفانی طوفان کے سبب جارجیا، نارتھ کیرولائنا، کینٹکی اور نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق نیویارک کا بفیلو ایئر پورٹ مکمل بند کردیا گیا ہے جبکہ سیکڑوں شاہراہوں پر بھی سفر کی اجازت نہیں دی جارہی۔امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ بہت سی مشرقی ریاستوں میں دہائیوں بعد سرد ترین کرسمس ہوگی اور اٹلانٹا، فلاڈیلفیا اور پٹس برگ میں آج شدید ترین سرد موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں 1989ء کے بعد اور نیویارک میں 1906ء کے بعد سرد ترین کرسمس ایوننگ کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…