عالمی

امریکی اعلیٰ حکام کا دورہ چین، بیجنگ میں نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

بیجنگ،13دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

امریکا کے اعلیٰ حکام نے چین کا دورہ کیا ہے، بیجنگ سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکی وفد نے چین کے نائب وزیرخارجہ سے ملاقات کی۔ ترجمان وانگ وین بن کے مطابق ملاقات میں بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وانگ وین بن نے مزید بتایا کہ چینی اور امریکی حکام کی بات چیت تفصیلی، واضح اور تعمیری رہی۔

امریکی حکومتی عہدیدار کے مطابق ملاقات میں امریکی حکام نے مسابقت کو تنازعات میں نہ بدلنے پر زور دیا۔ امریکی حکومتی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین جنگ اور شمالی کوریا سے علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات پر بھی بات ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ چین میں زیرحراست امریکی شہریوں کی رہائی پر بھی بات کی گئی۔

دریں اثنا امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی وفد کے دورے کا مقصد چینی اور امریکی صدور کی حالیہ بات چیت کے تسلسل کو آگے بڑھانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد اگلے سال کے اوائل میں امریکی وزیرخارجہ کے دورہ چین کی تیاری کرنا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago