عالمی

امریکہ میں موسم کا قہر، 4400 پروازیں منسوخ،کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں گراوٹ

خراب موسم نے پورے امریکہ میں کرسمس کی تقریبات میں خلل ڈال دیا ہے۔ ملک کی تقریباً 70 فیصد آبادی آرکٹک بلاسٹ اور بمب سائیکلون سے گھر گئی ہے۔

فی الحال امریکہ کے کئی علاقوں میں پارہ منفی 20 سے 36 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ بمب سائیکلون کے باعث 4400 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس طوفان کی وجہ سے امریکہ کے میدانی علاقوں میں لوگوں کو شدید سردی کا سامنا ہے۔ سرد ہواؤں کا طوفان کناڈا سے امریکہ کے نچلے حصے میں لوگوں کے لئے خطرہ بنا ہوا ہے۔

یو ایس نیشنل ویدر سروس کے مطابق امریکہ کے جنوبی علاقوں میں آرکٹک بلاسٹ کی آمد سے صورتحال مزید خراب ہوتی جا رہی ہے۔ جنوبی وسطی امریکی ریاست ٹیکساس میں آرکٹک بلاسٹ کی آمد کے بعد ہزاروں افراد بغیر بجلی کے رہنے کو مجبور ہیں۔ جمعرات کی رات ٹیکساس کے شمالی شہر ڈیلاس کے بڑے حصے تاریکی میں ڈوب گئے۔ ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن اور ہیوسٹن جیسے بڑے شہروں کا بھی شدید سردی کی وجہ سے برا حال ہے۔آرکٹک بلاسٹ کا اثر میکسیکو تک دیکھا جا رہا ہے۔ آرکٹک بلاسٹ کے بعد آنے والے بمب سائیکلون نے امریکہ کی وسط مغربی ریاستوں میں شدید برف باری اور برفانی طوفان کی صورتحال پیدا کردی ہے۔ ایسا اندازہ لگایا جارہا ہے کہ مغربی حصوں کی طرح آئندہ دو روز میں امریکا کے مشرقی علاقوں کے بیشتر علاقے بھی آرکٹک بلاسٹ اور طوفان کی زد میں آجائیں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ بائیڈن نے کہا ہے کہ یہ واقعی شدید موسم کی وارننگ ہے اور وائٹ ہاؤس سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں کے 26 گورنروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago