Categories: عالمی

سورج کے کعبہ شریف کے برابر اوپر آنے پر کیا ہوا؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مکہ مکرمہ،29مئی (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کل ہفتے کے روز مکہ مکرمہ کے مقامی وقت کے مطابق دن 12 بج کر 18 منٹ پر سورج عین کعبہ شریف کے برابر اوپر آیا۔ عمودی طور پرسورج کے کعبہ شریف کے اوپر آنے کا یہ اس سال کا پہلا واقعہ ہے۔جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینیر ماجد ابو زاہرہ نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ جب سورج تقریباً 90 ڈگری پر آیا تو اس وقت خانہ کعبہ کے برابر اوپر تھا اور اس وقت کعبہ شریف کا سایہ مکمل طور پر غائب ہوگیا۔ صرف کعبہ شریف ہی نہیں بلکہ مکہ معظمہ میں دیگر عمارتوں اور اجسام کے سائے صفر ہو گئے۔ اس وقت سورج آسمان کے دور دراز علاقوں کی طرف جھک گیا۔انہوں نے وضاحت کی کہ سورج کے عمودی طور پر آنے کا واقعہ خط استوا اور سرطان مدارکے درمیان کعبہ کیآنے کے نتیجے میں ہوتا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آسمان پر سورج کی بہ ظاہر حرکت کے دوران یہ کعبہ کے اوپر سیدھا نظر آتا ہے۔ مئی کے مہینے میں خط استوا سے سورج کے سرطان مدار کی طرف جاتے ہوئے یہ منظر دکھائی دیتا ہے جب کہ جولائی میں خط استوا سے واپسی پر سورج ایک بار پھر کعبہ شریف پر برابر آئے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے مزید کہا کہ 23.5 درجے شمال اور جنوب کے عرض البلد پر واقع تمام علاقے سال میں دو بار اس فلکیاتی مظہر کا مشاہدہ کرتے ہیں، لیکن اس جگہ کے عرض بلد کے لحاظ سے یہ منظر مختلف اوقات میں ظاہر ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سورج کی گردش کے رجحان کو جدید تکنیکوں کی ضرورت کے بغیر جیومیٹری کے کچھ آسان اصولوں کا استعمال کرتے ہوئے زمین کی گردش کا حساب لگانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک قدیم طریقہ ہے جو 2000 سال سے زیادہ پرانا ہے۔ اس سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ زمین گول ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago