عالمی

اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کااجلاس ہندوستان میں کب اورکہاں؟

دنیا میں دہشت گردی کے نئے چیلنجوں پر غور کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی (سی پی سی) کا خصوصی اجلاس جمعہ (28 اکتوبر) کو ممبئی میں ہوگا۔  سی پی سی کا اجلاس ممبئی کے تاج ہوٹل میں تجویز کیا گیا ہے۔

دو روزہ اجلاس کے پہلے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام پندرہ رکن ممالک کے سفیرممبئی میں دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اگلے دن 29 اکتوبر کو راجدھانی دہلی میں کمیٹی کی میٹنگ ہوگی۔اس میں چینی سفارت کار بھی شرکت کریں گے۔

اس اہم ملاقات کے سلسلے میں اقوام متحدہ میں بھارت کی مستقل سفیر روچیرا کمبوج نے وزارت خارجہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کے چیلنج سے نمٹنے میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔

لیکن دہشت گردی کے چیلنج اب بھی موجود ہیں اور ان کارروائیوں میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ بھارت میں منعقد کی جا رہی اس میٹنگ میں نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشت گردانہ کارروائیوں کو انجام دینے کے چیلنجوں پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی بنیادی طور پر تین چیلنجوں پر غور کرے گی۔ پہلا دہشت گردی کی کارروائیوں میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا استعمال، دوسرا فنڈ اکٹھا کرنے کے لئے ادائیگی کی نئی ٹیکنالوجی کا استعمال اور تیسرا ڈرون جیسے بغیر پائلٹ کے فضائی آلات کا استعمال۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago