Categories: عالمی

ولادیمیر زیلینسکی کے بعد کون؟ کیا ولادیمیر زیلینسکی جلد ہوں گے گرفتار؟

لاس اینجلس، 7 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

جنگ زدہ یوکرین کی شکست کے بعد اگر وہاں روسی حمایت یافتہ حکومت قائم ہوتی ہے تو امریکا اور مغربی ممالک اسے تسلیم نہیں کریں گے۔

نیویارک ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور مغربی ممالک میں اس بات پرغور وخوض شروع ہوگیا ہے کہ اگر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پکڑے گئے تو ان کے بعد کون ہوگا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ زیلنسکی نے بارہا کہا ہے کہ وہ خون کے آخری قطرے تک یوکرین کے لیے لڑیں گے اور ملک نہیں چھوڑیں گے۔ تاہم انہیں محفوظ مقام پر پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اب تک وہ اپنی سرکاری رہائش گاہ سے کام کر رہے ہیں۔ اس پر ایک بار چیچن اسپیشل فورسزکے ذریعہ  حملہ کیاجا چکاہے۔

یوکرین کے آئین کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر رسلان اسٹیفنچک واحد دعویدار ہیں جو زیلنسکی کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔ آئین میں چیئرمین کے بعد کسی تیسرے شخص کو اختیارات سونپنے کا ذکر نہیں ہے۔

امریکہ اور اتحادی ممالک نے بھی اپنے خیال کا اظہار کیا ہے کہ ملک کے ساتھ ان کے اٹوٹ لگاو  کے باوجود، اقتدار کے اعلیٰ عہدوں پر موجود یوکرین  قیادت کے لیے یہ مناسب ہو گا کہ وہ کسی محفوظ جگہ پر ڈیرے ڈالیں۔ اس تناظر میں کارپاٹھین پہاڑی کو ایک محفوظ مقام قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ جگہ بمباری سے دفاع کے لیے کافی محفوظ ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago