عالمی

کون ہے پاکستان کے نئے آرمی چیف؟ جاننے کے لیئے یہاں کلک کریں

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف تعینات کر دیا گیا۔

اسلام آباد، 24 نومبر (انڈیا نیریٹو)

پاکستان میں نئے آرمی چیف کی تلاش ختم ہو گئی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو پاکستان کا نیا آرمی چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان میں نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کافی عرصے سے بات چیت جاری تھی۔ تمام تر قیاس آرائیوں کے درمیان، پاکستان کی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جمعرات کو لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی نئے آرمی چیف کے طور پر تقرری کی اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو پاکستان کا نیا جوائنٹ چیفس آف سٹاف مقرر کر دیا گیا ہے۔ نئے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جگہ لیں گے۔ وہ 29 نومبر کو چارج سنبھالیں گے۔

یہ 61 سالہ جنرل باجوہ تین سال کی توسیع کے بعد 29 نومبر کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔ انہوں نے ایک اور توسیع لینے سے انکار کر دیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago