ریاض ، 08 مئی (انڈیا نیرٹیو)
ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون نے سعودی عرب میں ملاقات کی ہے۔ دونوں نے ایک محفوظ مغربی ایشیا کے مشترکہ ویژن کے ساتھ ہند-امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
سلیون اور ڈوبھال اس وقت سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ امریکہ نے دونوں کی ملاقات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ اس میں مزید کہا گیا کہ دونوں نے ہندوستان اور دنیا سے منسلک ایک خوشحال اور زیادہ محفوظ مغربی ایشیا کے مشترکہ وژن کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ سلیون اور ڈوبھال اس ماہ کے آخر میں آسٹریلیا میں ایک بار پھر ملیں گے۔ دونوں وہاں کواڈ سمٹ میں شرکت کریں گے۔
اس سال جنوری میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان انیشی ایٹو آن کریٹیکل اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز (آئی سی ای ٹی) ڈائیلاگ کے آغاز کے بعد سے ڈوبھال اور سلیون کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔ دونوں نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات پر بھی بات چیت کی ہے۔
واضح ہو کہ سلیون اور ڈوبھال اس ماہ کے آخر میں آسٹریلیا میں ایک بار پھر ملیں گے۔ دونوں وہاں کواڈ سمٹ میں شرکت کریں گے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…