بیجنگ،17جنوری(انڈیا نیرٹیو)
دنیا کے سب سے بڑی آبادی والے ملک کو آبادی کے بحران کا سامنا درپیش ہے، چینی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 60 برس میں پہلی بار چین کی آبادی کم ہوئی ہے۔
بیجنگ کے قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سال 2022 کے اختتام تک جین کی آبادی 1 ارب 41 کڑور 17 لاکھ 50 ہزار ریکارڈ کی گئی جو کہ 2021 کے مقابلے ساڑھے 8 لاکھ کم ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ساڑھے 9 ملین پیدائش جب کہ ساڑھے 10 ملین اموات دیکھی گئیں۔چینی تجزیہ کاروں نے افرادی قوت کی عمر کے ساتھ شرح پیدائش میں ریکارڈ کمی کے باعث انتباہ جاری کیا ہے کہ ملکی معاشی ترقی اور عوامی خزانے پر دباؤ بڑھ سکاتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جین کی آبادی میں 1960 کی دہائی میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ جین نے زیادہ آبادی کے خوف کی وجہ سے 1980 میں عائد ’ایک بچے کی پالیس‘ کو 2016 میں ختم کر دیا اور 2021 میں تین بچوں تک بچے پیدا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم اس کے باوجود جین آبادیاتی کمی کو ریورس کرنے میں ناکام رہا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…