عالمی

پاکستان تحریک انصاف کے مستقبل پر کیوں اٹھ رہے ہیں سوال؟

اسلام آباد، 29 مئی (انڈیا نیرٹیو)

 پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ عمران خان نے حکومت پاکستان سے ایک پْرجوش اپیل کی ہے۔ عمران نے کہا ہے کہ حکومت نے ان کی پارٹی توڑ دی ہے، اب کم از کم الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کریں۔

عمران خان مشکلات کے باوجود الیکشن کرانے کے مطالبے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ دریں اثناءحالیہ دنوں میں ان کی پارٹی کے کئی رہنما انہیں چھوڑ چکے ہیں۔ ان میں شیریں مزاری، فواد چوہدری، عمران اسماعیل، عامر محمود کیانی، علی زیدی، ملیکہ بخاری، نادیہ عزیز، طارق محمود الحسن، ملک خرم علی خان اور جمشید تھامس جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

درحقیقت پاکستان آرمی نے 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پھوٹنے والے تشدد کے حوالے سے آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ آرمی ایکٹ کے تحت جرم ثابت ہونے پر عمر قید سے لے کر موت تک کی سزا کا انتظام ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خوف کے مارے کئی رہنما عمران کو چھوڑ رہے ہیں اور پارٹی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ تشدد کے الزام میں گرفتار ہونے والوں میں سے جو قصوروار ہیں انہیں جیل میں رکھا جائے لیکن باقی کو رہا کیا جائے، کیونکہ زیادہ تر لوگ تشدد میں ملوث نہیں تھے۔

عمران نے الزام لگایا کہ پاکستانی حکومت سیاست اور جمہوریت کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت میں بیٹھے لوگ ان کی پارٹی، پی ٹی آئی سے اتنے لوگوں کو توڑ دیں گے کہ پارٹی الیکشن نہیں لڑ سکے گی تو کم از کم الیکشن کا اعلان کر دیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago