Categories: عالمی

فلسطینی عوام کی موت پر پوری دنیا تماشائی کیوں؟ اسرائیل کی طرف سے قتل و غارت گیری آخر کب تک؟

سال2014 کے بعد 2021 میں سب سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے

انسانی حقوق کی اسرائیلی تنظیم کے مطابق 2021 میں اسرائیل کے ہاتھوں 313 فلسطینی شہید ہوئے جن میں بڑی تعداد بچوں کی بھی شامل ہے۔بتسیلم نامی انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2021 فلسطینیوں کے لیے خونی سال رہا جس میں 71 بچوں سمیت 313 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد کئی گنا زیادہ ہے۔

بتسیلم کی رپورٹ کے مطابق 2014 کے بعد فلسطینیوں کے لیے سب سے ہلاکت خیز سال 2021 رہا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی جانب سے“مہلک، غیر اخلاقی اور کھلے عام فائرنگ کی پالیسی”نے کئی بچوں کی بھی زندگیاں چھین لیں۔سب سے زیادہ شہادتیں مئی 2021 میں حماس کے ساتھ ہونے والی جنگ کے دوران ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے 2021 میں مشرقی بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے میں سینکڑوں رہائشی مکانات کو بھی مسمار کیا جس سے 463 بچوں سمیت 895 فلسطینی بے گھر ہوگئے۔ یاد رہے اس سال فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری پانچ سال کی بلند ترین سطح پر رہی ہے۔

عمارتوں کے اجازت نامے نہ ہونے پر اسرائیل فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرتا رہتا ہے، جب کہ فلسطینیوں کے پاس چاہے ان کی اپنی زمین ہی کیوں نہ ہو، اجازت نامے حاصل کرنا تقریباً ناممکن بنا دیا گیا ہے، جس کے باعث فلسطنیوں کے پاس بغیر اجازت ناموں کے تعمیرات کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچتا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago