Categories: عالمی

حملے کی صورت میں سعودی عرب کا دفاع کریں گے: وائٹ ہاوس

حملے کی صورت میں سعودی عرب کا دفاع کریں گے: وائٹ ہاوس

واشنگٹن،26فروری(انڈیا نیرٹیو)

وہائٹ ہاوس نے بدھ کے کہا ہے کہ امریکہ کے سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین سکی نے کہا کہ اگر سعودی عرب پر حملہ ہوتا ہے تو ہم دفاع میں سعودیہ کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن جلد ہی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ رابطہ کریں گے۔

بائیڈن نے رواں ماہ کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ وہ تہران کی حمایت یافتہ ملیشیاوں کے خطرات سے خودمختاری اور علاقے کا دفاع کرنے میں سعودی عرب کی حمایت جاری رکھے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے 10 فروری کو زور دے کر کہا تھا کہ واشنگٹن ریاض کے ساتھ کھڑا ہے۔ العربیہ کو بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پابندیوں سمیت حوثیوں سے نمٹنے کے لیے کئی آپشن موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی سعودی عرب کو نشانہ بنانے اور حملوں کے ذمہ دار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم حوثیوں اور تہران پر دباو ڈالتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ 10 فروری کو یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم عرب اتحادی فوج نے کہا تھا کہ حوثی باغیوں نے ابھا کے بین الاقوامی ہوائی ڈے پر میزائل حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں ایک سول مسافر جہاز کو نقصان پہنچا تاہم حکام نے جہاز میں لگنے والی آگ پر جلد ہی قابو پا لیا تھا۔

امریکی صدر اور خادم الحرمین کے درمیان کے ٹیلیفون پر تبادلہ خیال

امریکی صدر جوبائیڈن نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیون پر بات چیت کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جو بائیڈن نے شاہ سلمان سے بات کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی کا دفاع کرنے کے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔وہائٹ ہاؤس کے مطابق جو بائیڈن نے جمعرات کے روز سعودی فرمانروا سے کے ساتھ گفتگو کی۔ دونوں رہ نماﺅں کے درمیان یمن میں جنگ کے پرامن خاتمے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بات چیت میں دونوںرہنماﺅں نے علاقائی سلامتی پر بھی بات چیت کی۔

دوسری جانب سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے اطلاع دی ہے کہ صدر جوبائیڈن نے شاہ سلمان سے جمعرات کو ٹیلی فون پر بات چیت کی۔شاہ سلمان نے جوبائیڈن کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔شاہ سلمان اور امریکی صدر نے اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو وسعت دینے، خطے اور دنیا میں سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے شراکت کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

نیوز ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان اور امریکی صدر کے درمیان ہونے والی بات چیت میں اہم امور اور مشترکہ دلچسپی مسائل پر بات چیت کی۔ ایران کے طرز عمل، تہران کی خطے کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر بھی خیال کیا گیا۔

خادم الحرمین الشریفین نے امریکی صدر کی طرف سے مملکت کے دفاع اور ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے عزم پر ان کا شکریہ ادا کیا۔امریکی صدر نے یمن جنگ کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں کو مل کر آگے بڑھانے اور انہیں کامیاب بنانے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔

سعودی وزیرخارجہ کا امریکی ہم منصب سے دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال

سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی ہم منصب انٹونی بلینکن سے جمعرات کے روز ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اورعلاقائی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے ضمن میں تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر جوبائیڈن نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیون پر بات چیت کی ہے۔ وہائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جو بائیڈن نے شاہ سلمان سے بات کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی کا دفاع کرنے کے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔

وہائٹ ہاؤس کے مطابق جو بائیڈن نے جمعرات کے روز سعودی فرمانروا سے کے ساتھ گفتگو کی۔ دونوں رہ نماﺅں کے درمیان یمن میں جنگ کے پرامن خاتمے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بات چیت میں دونوںرہنماﺅں نے علاقائی سلامتی پر بھی بات چیت کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago