عالمی

کیا جوبائیڈن اگلے 5 برسوں میں مرجائیں گے؟نکی ہیلی کے دعویٰ پر آپ کیا سوچتے ہیں؟

واشنگٹن،28اپریل(انڈیا نیرٹیو)

امریکی صدر جوبائیڈن نے منگل کو دوسری مدت کے لئے انتخابی مہم کا اعلان کیا تو حریف اور ریپبلکن صدارتی امیدوار نکی ہیلی نے ان کی موت کے حوالے سے پیشن گوئی کردی، ان کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن اگلے 5 برسوں میں وفات پاجائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حریف جماعت ریپبلکن صدارتی امیدوار نکی ہیلی نے گزشتہ روز ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر جوبائیڈن کے حامیوں نے اگر انہیں دوسری بار صدر بنایا تو انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا، کیونکہ وہ اگلے 5 برسوں میں وفات پاجائیں گے۔

نکی ہیلی کے مطابق صدر جو بائیڈن اس وقت 80 برس کے ہیں اور 2024 کے انتخابات کے بعد اگر وہ دوبارہ اقتدار میں آتے ہیں تو 5 برس کی مدت پوری نہیں کرپائیں گے اور وفات پاجائیں گے جس کے بعد نائب صدر کملا ہیرس ان کی جگہ اقتدار سنبھالیں گے۔51 سالہ نکی ہیلی کے اپنی انتخابی مہم میں عمر اور قابلیت کو بنیادی مسئلے کے طور پر پیش کرتے ہوئے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

انہوں نے تجویز پیش کی ہے کہ 75 سال سے زائد عمر کے سیاست دانوں کو ذہنی قابلیت کا امتحان دینا چاہیے۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس انتظامیہ کی جانب سے مسلسل اس بات پر زور دیا جارہا ہے کہ صدر جوبائیڈن مکمل طور پر صحتیاب ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago